Kar Saman Chalne Ka

Book Name:Kar Saman Chalne Ka

اس سے غفلت میں ہے۔اللہ   پاک  جب آدمی کی تخلیق کا ارادہ فرماتا ہے تو فرشتے سے فرماتا ہے: اس کا رزق لکھ دو! اس کے اعمال لکھ دو!  اس کى موت لکھ دو! اور اس کى نىک بختى ىا بدبختى بھى لکھ دو! پھر وہ فرشتہ چلا جاتا ہے  اور اللہ پاک ایک اور فرشتہ بھیج دیتا ہے جو اس لکھے ہوئے کو خوب اچھی طرح محفوظ کر لیتا ہے پھر وہ فرشتہ بھی چلا جاتا اور اللہ پاک اس بندے پر 2 فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو اس کی اچھائیاں اور بُرائیاں لکھتے ہیں اور جب اس کا وقْتِ موت آتا ہے تو وہ فرشتے بھی اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہ ِالسَّلام   اس کی روح قبض کرنے آ جاتے ہیں، جب اسے قبر میں رکھ دیا جائے تو اس کی روح جسم کی طرف واپس کی جاتی ہے اور قبر کے 2 فرشتے (یعنی منکر نکیر) اس کا امتحان لینے آ جاتے ہیں اور پھر وہ بھی چلے جاتے ہیں۔ پھر جب قیامت قائم ہو گی تو اچھائیاں بُرائیاں لکھنے والے فرشتے نیچے اتریں گے اور اس کی گردن میں گرہ لگائی گئی کتاب کھولیں گے پھر وہ اسے لے کر اس طرح حاضر ہوں گے کہ ایک قائد (راہنمائی کرنے والا)اور ایک سائِق (چلانے والا) ہو گا۔اس کے بعد پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے فرمایا: یقیناً تمہارے سامنے ایک بہت بڑا معاملہ ہے جس کی تم طاقت نہیں رکھتے لہٰذا خدائے بُزرگ و برتر سے مدد مانگو۔ ([1])

عمل کا ہو جذبہ عَطا یاالٰہی!                                                                                        گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی!

میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت                                   ہو  توفیق  ایسی  عطا  یاالٰہی!([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہر گز مت سوچئے گا کہ جب مَریں گے، قبر میں اُتْرَیں گے،


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء،جلد:3 ،صفحہ:221 ،رقم:3775 ملتقطًا۔

[2]... وسائلِ بخشش،صفحہ:102۔