Book Name:Kar Saman Chalne Ka
*روزہ دار کے لئےقیامت کے دن سونے کا دستر خوان لگایا جائے گا* روزہ دار کا روزہ اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا* روزہ دار کے چہرے کو اللہ پاک جہنم سے 70 سال کی مسافت دُور کر دے گا ۔([1])
جو نادان کسی شرعی مجبوری کے بغیر روزۂ رمضان چھوڑ دیتا ہے وہ سَخت گنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہے۔ روایات کے مطابق جو شرعی مجبوری کے بغیر رمضان شریف کا ایک روزہ ضائع کر دے تو اب عُمر بھر روزے رکھتا رہے ، تب بھی اُس چھوڑے ہوئے ایک روزے کی فضیلت نہیں پا سکتا۔([2])
اللہ پاک اپنے پیارے حبیب صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے ہمیں اپنے قَہر وغَضَب سے بچائے، ماہِ رمضان المبارک کے پُورے روزے خوش دِلی سے، ذوق و شوق کے ساتھ رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروایا جاتا ہے، اعتکاف گُنَاہوں سے بچنے اور ماہِ رمضان نیکیوں میں گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے، ابھی سے پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرنے کی نیت کر لیجئے! * مسلمانوں کی امّی جان حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے