Book Name:Kar Saman Chalne Ka
ختم کیا کرتے تھے۔ جس سے ہو سکے رمضان شریف میں زیادہ سے زیادہ تِلاوت میں مَصْرُوف رہے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ہی برکتیں ہوں گی۔ رمضان شریف آنے سے پہلے بھی تِلاوت کرنی ہے، آج ہی سے تِلاوت شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو توفیق بخشے، کاش! قرآن اور تِلاوتِ قرآن سے ایسی محبت ہو کہ سب فضولیات چھوٹ جائیں اور ہم بس قرآن ہی کے ہو کر رِہ جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہوجائے تلاوت کرنا صبح و شام میرا کام ہوجائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ماہِ رمضان شریف کی آمد آمد ہے، روزوں اور سحر و افطار کے ساتھ ساتھ تراویح کی بھی بہاریں ہوں گی، حُفّاظِ کرام نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم سنانے کی سعادت حاصِل کریں گے اور خوش نصیب عاشقانِ رسول قرآنِ کریم سُن کر ثواب کمائیں گے۔ اللہ کریم ہمیں بخیر و عافیت رمضان تک پہنچنا نصیب فرمائے، ہم روزے بھی رکھیں، تِلاوت بھی کریں اور خوب ذوق و شوق کے ساتھ نمازِ تراویح بھی ادا کریں۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جو رَمضان میں ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کے لئے قیام کرے (مثلاً تراویح پڑھے)، اس کے گزشتہ (صغیرہ) گناہ بخش دیئے جائیں گے۔([1]) ایک حدیثِ پاک میں ہے: بے شک اللہ پاک نے رَمضان کے روزے تم پر فرض کئے اور میں نے تمہارے لئے رَمضان کے قیام کو سنّت