Book Name:Kar Saman Chalne Ka
قبر میں کام آنے والا تیسرا نیک عَمَل: تلاوتِ قرآن
اے عاشقانِ رسول ! قبر میں کام آنے والے نیک اَعْمَال میں تیسرا نیک عَمَل ہے: تِلاوتِ قرآنِ کریم۔ *قرآنِ کریم اللہ پاک کا کلام ہے* تِلاوتِ قرآن سے رحمت ملتی ہے* تِلاوت کی برکت سے مصیبت ٹلتی ہے* تِلاوت کی برکت سے غم دُور ہوتے ہیں *تِلاوت کرنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے *تلاوت کرنا صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کا طریقہ ہے* تِلاوت قیامت کی ہولناکی سے بچاتی ہے *اور تِلاوت کی برکت سے قبر روشن ہوتی ہے۔
واہ کیا بات ہے عاشِقِ قرآن کی
حضرتِ ثابِت بُنانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روزانہ ایک بار ختمِ قرآنِ پاک فرماتے تھے ۔ آپ ہمیشہ دن کوروزہ رکھتے اورساری رات قِیام (عبادت) کرتے،جس مسجِد سے گزر تے اس میں دو رَکعت (تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد)ضَرورپڑھتے۔ نَماز اور تِلاوتِ قرآن سے آپ کو خُصوصی مَحَبَّت تھی،آپ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے۔ منقول ہے:جب بھی لوگ آپ کے مزارِ پُراَنوارکے قریب سے گزرتے تو قبرِ انور سے تِلاوتِ قرآن کی آوازآرہی ہوتی تھی۔([1])
جَبیں میلی نہیں ہوتی دَھن میلا نہیں ہوتا غلامانِ مُحَمَّد کا کفن میلا نہیں ہوتا
پیارے اسلامی بھائیو! نیت کیجئے کہ قبر کی وحشت و تنہائی سے بچنے اور نیکیاں کمانے کے لئے ہم بھی تِلاوتِ قرآن کیا کریں گے۔ ماہِ رمضان المبارک بھی تشریف لانے والا ہے، اس بار رمضان المبارک میں پُورا قرآنِ کریم مکمل پڑھنے کی نیت کر لیجئے! بلکہ ایک کیوں؟ 5 قرآنِ کریم ختم کیجئے! امامِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ رمضان شریف میں 61 قرآنِ کریم