Kar Saman Chalne Ka

Book Name:Kar Saman Chalne Ka

قبر میں تیرا کفن پھٹ جائے گا                                                         یاد رکھ نازک بدن پھٹ جائے گا

تیرا اک اک بال تک جھڑ جائے گا                                         خوبصورت جسم سب سڑ جائے گا([1])

پانچ جاتے ہیں، چار پِھرتے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہم چاہے کچھ بھی کر لیں، حقیقت کا سامنا کریں یا جانتے بُوجھتے آنکھیں بند کر لیں،  بہر حال! اَٹل حقیقت یہی ہے کہ ایک نہ ایک دِن ہم نے یہاں سے جانا اور عالَمِ برزَخْ میں اپنے اَعْمَال کے ساتھ رہنا ہی رہنا ہے۔  حدیثِ پاک میں ہے: میّت کے ساتھ 3 چیزیں جاتی ہیں، 2واپس لوٹ آتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ ہی رہ جاتی ہے۔(1):اس کے اَہْل و عیال (2):اس کا مال اور (3):اس کا عمل ساتھ جاتے ہیں، پِھر مال اور اَہْل و عیال  تو پلٹ آتے ہیں مگر اس کا عمل اس کے ساتھ ہی رہ جاتا ہے۔ ([2])

ہائے غافِل وہ کیا جگہ ہے جہاں

پانچ جاتے ہیں چار پِھرتے ہیں

وضاحت:آہ! اے غافِل...!! غور تو کر وہ کیسی عبرت کی جگہ ہے، جہاں 5 جاتے ہیں؛ ایک میّت اور 4 اسے اُٹھانے والے مگر وہاں سے واپس صِرْف 4 ہی پلٹتے ہیں، میّت کو قبر میں اُتار دیا جاتا ہے۔

آدمی غفلت میں ہے

صحابئ رسول حضرت جابر بن عبْدُاللہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے،سرکارِ مدینہ،راحَتِ قلب و سینہ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے فرمایا:آدمی جس کے لئے پیدا کیا گیا ہے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:711-712 ملتقطًا۔

[2]...بخاری، کتاب الرقاق، باب سکرات الموت، صفحہ:1599، حدیث:6514۔