Book Name:Kar Saman Chalne Ka
دلائیں۔*امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہر سال شعبان شریف میں فیضانِ رمضان مکمل پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ تمام اسلامی بھائی اس کتاب کو پڑھنے کی نیت فرمالیں، مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 660 روپے میں قیمتاً حاصِل فرمائیں یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ فرمائیں، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! شَبِ بَرَاءَت کو قبرستان کی حاضری مسلمانوں کا معمول ہے، لہٰذا بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے قبرستان جانے کے آداب بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔آئیے! پہلے فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سنتے ہیں: اِبْنِ ماجَہ کی حدیث شریف ہے: اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: کنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا فَإِنَّهَا تُزَهِّدُ فِي الدُّنْيَا، وَتُذَكِّرُ الآخِرَةَیعنی میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا اب زیارتِ قبور کر لیا کرو کہ بے شک قبریں دیکھنا دُنیا سے بےرغبت کرتا اور آخرت کی یاد دلاتا ہے۔([1])
اے عاشقانِ رسول! *مسلمان کی قبر پر جانا سُنَّتِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے اور اولیائے کرام و شُہَدائے عظام رَحمۃُ اللہِ علیہم کے مزارات پر حاضری سعادت ہی سعادت اور انہیں ایصالِ ثواب مَندُوب (یعنی پسندیدہ )و کارِ ثواب ہے۔([2]) *قبرستان میں اس طرح