Book Name:Kar Saman Chalne Ka
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج الحمد للہ! شبِ جمعہ بھی ہے اور ساتھ ہی شبِ بَراءَت بھی ہے۔ یعنی آج کی رات میں یہ دو فضیلتیں جمع ہو گئی ہیں، شبِ جمعہ بھی بہت فضیلت والی رات ہے، حدیثِ پاک میں ہے: شبِ جمعہ (یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات) شروع سے لے کر رات ختم ہونے تک اللہ پاک آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے اور ایک فرشتے کو حکم دیتا ہے جو یہ اِعْلان کرتا رہتا ہے: * ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اُس کو عطا کروں * ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ میں اُس کی توبہ قبول کروں *ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ میں اُس کو بخش دوں۔ اے نیکی چاہنے والے ! (نیکی کے کام میں)جلدی کراور اے گناہ کے چاہنے والے (گناہ کرنے سے )باز آجا۔([2])
یعنی ہر شبِ جمعہ کو خصوصیت کے ساتھ گُنَاہ چھوڑنے، نیکیوں پر کمر باندھنے اور اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو جانے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اسی طرح شبِ بَراءَت کے متعلق