Book Name:Kar Saman Chalne Ka
اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([1]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([2])
پاکستان میں اس سال 29مقامات پرپورے ماہِ رمضان کا اعتکاف ہوگا۔اپنے شہر کے ذمہ داران سے اس کی معلومات لے کرابھی سے اعتکاف فارم جمع کروادیجئے۔
آئیں گی سنّتیں جائیں گی شامَتیں دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
فضلِ رب سے ہدایت بھی جائے گی مل دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
مرضِ عصیاں سے چھٹکارا چاہو اگر دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
ہوگا راضی خدا خوش شہِ انبیا دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: دَرْس
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! آج کے اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت دینے اور اُمّت کو نیک نمازی بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام درسبھی ہے،درس دینا یا سننا نیک اعمال (رسالہ) میں سے ایک نیک عمل بھی ہے آپ بھی