Kar Saman Chalne Ka

Book Name:Kar Saman Chalne Ka

بیان کا خلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ پاک ہمیں قبر کے عذاب سے محفوظ فرمائے۔ عالَمِ برزخ میں راحت و آرام پانے، قبر کی تنگی و وَحشت سے بچنے کے لئے ہم نے کل 8 کام سُنے۔ ان میں سے 4 کام اختیار کرنے ہیں: (1):نماز کی پابندی کرنی ہے(2):صدقہ خیرات کی عادت بنانی ہے(3):کثرت سے تِلاوت کرنی ہے اور(4):ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرنی ہے۔ اور 4 کاموں سے بچنا ہے: (1):جھوٹ نہیں بولنا (2):خیانت  نہیں کرنی(3):چغل خوری سے بچنا ہے اور (4):پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا ہے۔ یہ 8 کام کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رحمت سے عذابِ قبر سے محفوظ رِہ جائیں گے۔ اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے! کاش! آج کی بابرکت رات میں ہم سب بخشش و مغفرت کی خیرات پانے میں کامیاب ہو جائیں۔

خطاؤں کو میری مٹا یااِلٰہی!                                                                             مجھے نیک خصلت بنا یااِلٰہی!

تجھے واسطہ سارے نبیوں کا مولیٰ                                               مری بخش دے ہرخطا یااِلٰہی!

رمضان کے روزوں کے فضائل

اے عاشقانِ رسول! اَلْحَمْدُ للّٰہ! پھر آمدِ رمضان ہے، نیکیوں کا موسمِ بہار آنے والا ہے۔ آئیے! ترغیب کے لئے رمضان المبارک کے روزوں اور اعتکاف کے چند فضائِل سن لیتے ہیں:مختلف روایات کے مطابق *روزہ دار کا سونا عبادت ہے * روزہ دار کی دُعا اور عمل مَقبول ہوتا ہے * روزہ دار کے لئےفرشتے سورج ڈوبنے تک مَغْفرت کی دُعا کرتے رہتے ہیں* روزہ دارکےلئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں* روزہ دار کو اللہ پاک جنّتی پھل کھلائے گا* روزہ دار کو اللہ پاک جنّتی شراب سے سیراب کرے گا