Kar Saman Chalne Ka

Book Name:Kar Saman Chalne Ka

اِس مٹی کے مکان کی فِکْر ہے، اِس کی مرمّت کر رہے ہو، ممکن ہے کہ اِس کے کمزور ہو کر گرنے سے پہلے موت آجائے، یہ مکان یہیں رہ جائے اور تم قبر میں اُتر جاؤ...! لہٰذا مکان کی مرمّت اپنی جگہ، اس سے زیادہ ضروری آخرت کی تیاری ہے۔

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں                                                   سامان سو برس کا ہے، پَل کی خبر نہیں

کُوچ ہاں! اے بےخبر ہونے کو ہے                                  کب تلک غفلت..! سحر ہونے کو ہے

وحشتِ قبر سے بچانے والے 8 کام

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں عالَمِ برزَخ میں راحت و آرام مِلے، قبر میں ہمارا جسم گلنے سڑنے سے محفوظ رہ جائے، قبر روشن ہو، وہاں کی تنہائی اور گھبراہٹ سے حفاظت ہو جائے، اس کے لئے  فَقِیْہ اَبُو لَیْث سمرقندی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بندے کو  چاہیے کہ 4 کام  اختیار کر لے اور 4 کاموں سے باز رہے۔ جو ایسا کرے گا وہ (اللہ پاک کے فَضْل و کرم سے) قبر کی تنہائی اور گھبراہٹ سے بچ جائے گا۔

4 کام جو اختیار کرنے ہیں: (1):نماز(2):صدقہ(3):تلاوت (4):ذِکْرُ اللہ کی کثرت۔

4  کام جن سے بچنا ہے: (1):جھوٹ(2):خیانت(3):چغلی(4):پیشاب کے چھینٹے۔([1])

قبر میں کام آنے والا پہلا نیک عمل: نماز

       وہ اعمال جو قبر میں کام آئیں گے ان میں سے پہلا عمل ہے: نماز۔اللہ کے پیارے رسول،  رسولِ مقبول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   کا فرمان ہے: جو نمازوں کے لئے بہتر طَریقے  سے وضو کرے، وقت پر نماز ادا کرے، رکوع اور سجدہ خشوع و خضوع کے ساتھ پُورا کرے،


 

 



[1]... تنبیہ الغافلین،صفحہ:19۔