Book Name:Kar Saman Chalne Ka
اللہ پاک کے ذِمّۂ کرم پر ہے کہ اللہ پاک اس کی مغفرت فرما دے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! نماز بہت اعلیٰ عبادت ہے *نماز دین کا ستون ہے*نماز پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے*نماز بارگاہِ اِلٰہی میں حاضری کا ذریعہ ہے *نماز مومن کی معراج ہے*نماز قربِ اِلٰہی کا وسیلہ ہے*نماز ی کو اللہ پاک کی مدد و نُصْرت ملتی ہے *نماز گُنَاہ مٹاتی ہے *نماز رُوح کو قرار دیتی ہے*نماز ظاہِر و باطن کو سنوارتی ہے*نماز رزق میں برکتیں لاتی ہے*نماز قبر میں کام آئے گی*نماز قبر کی گھبراہٹ اور عذابِ قبر سے بچائے گی۔
ہر عبادت سے بَرتَر عبادت نَماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز
قلبِ غمگیں کا سامانِ فَرحت نَماز ہے مریضوں کو پیغامِ صِحَّت نَماز
نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ رب سے دلوائے گی تم کو جنَّت نَماز
پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ قلبِ شاہِ مدینہ کی راحت نَماز
بھائیو! گر خُدا کی رِضا چاہئے آپ پڑھتے رہیں باجماعت نَماز
آئیے! نیت کرتے ہیں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہو گی، ہم پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کیا کریں گے، خُدانخواستہ پہلے اگر کوئی نماز قضا ہوئی ہے تو وہ بھی جلد سے جلد ادا کر لیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
قبر میں کام آنے والا دوسرا نیک عَمَل: صدقہ
قبر کے اندھیرے کو روشنی میں اور وَحْشت کو امن و سکون میں بدلنے والا دوسرا عمل ہے:صدقہ و خیرات۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم کا مبارک فرمان