Kar Saman Chalne Ka

Book Name:Kar Saman Chalne Ka

ہے:اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ عَلٰی  اَهْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ   بے شک صدقہ قبر کی گرمی کو بجھاتا ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول ! قبر کی گرمی اور وحشت سے بچنے  کے لئے صدقہ و خیرات (Charity) کی عادت بنائیے! بےشک صدقہ  (یعنی راہِ خُدا میں کچھ دینا) بڑی فضیلت والا کام ہے *صدقہ برائیوں کے دروازے بند کرتا ہے *صدقہ قبر کی گرمی سے بچاتا ہے *صدقہ گُنَاہوں کو یُوں مٹاتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے *صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے *صدقہ عمر میں برکت کا سبب ہے *صدقہ بُری موت سے بچاتا ہے *صدقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ہے *صدقہ کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے *صدقہ و خیرات سے غربت مٹتی ہے *صدقہ رحمتِ اِلٰہی پانے کا  ذریعہ ہے۔  لہٰذا آج کی بابرکت رات میں صدقہ و خیرات کرنے کی اچھی نیت بھی کر لیجئے! زکوٰۃ فرض ہوتی ہو تو پُوری زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کر لیں، صدقۂ فطر دینے کی نیت کر لیں، اس کے عِلاوہ نفل صدقات بھی کرتے رہنا چاہئے، جو بےچارے غریب ہیں، آمدن کم ہے، ان کو بھی چاہئے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ ضرور کریں ، چاہے ایک روپیہ ہی کریں، بہرحال صدقہ کرنا ہی چاہئے۔

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تحریک دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔الحمد للہ! *کنز المدارس بورڈ کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *تقریبًا 16 ہزار 500 سے زائد جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات


 

 



[1]... شُعَبُ الايمان، باب الزکاة،جلد:3،صفحہ:212،حديث:3347۔