Kar Saman Chalne Ka

Book Name:Kar Saman Chalne Ka

کھڑے ہوں کہ قبلے کی طرف پیٹھ اورقبر والوں کے چہروں کی طرف منہ ہو، اس کے بعد حدیثِ پاک میں بیان کئے گئے طریقے کے مطابق یُوں سلام کرے: اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَثَر یعنی اے قبر والو! تم پر سلام ہو، اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔([1]) *قبرستان میں داخِل ہو کر یہ دُعا پڑھی جائے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْاَجْسَادِ الْبَالِیَۃِ وَالْعِظَامِ النَّخِرَۃِ الَّتِیْ خَرَجَتْ مِنَ الدُّنْیَا وَھِیَ بِکَ مُؤْمِنَۃٌ اَدْخِلْ عَلَیْھَا رَوْحًا مِّنْ عِنْدِکَ وَسَلامًا مِّنِّی(ترجمہ:اے ا! اے گل جانے والے جسموں اور بَوسیدہ ہڈّیوں کے ربّ!جو دنیا سے ایمان کی حالت میں رخصت ہوئے تُو اُن پر اپنی رحمت فرما اور ان کو میرا سلام پہنچا دے۔)

شَرْحُ الصُّدُوْر میں ہے :جو بندہ قبرستان میں داخِل ہو کر یہ دُعا پڑھے تو حضرت آدم عَلَیْہ الْسَّلام سے لے کر دُعا پڑھنے کے وقت تک جتنے مسلمان فوت ہوئے سب دُعا پڑھنے والے کے لئے دُعائے مغفرت کریں گے۔ ([2])*اگر قبر کے پاس بیٹھنا چاہیں تو صاحبِ قبر کے مرتبے کا لحاظ کرتے ہوئے بااَدب بیٹھ جائیے *قبروں کی زیارت کے لئے یہ 4دن بہتر ہیں:پیر،جمعرات، جمعہ،ہفتہ([3])*جمعہ کے دن بعدِ نمازِصُبح زیارتِ قُبُور افضل ہے([4]) *رات کو تنہاقبرِستان نہ جانا چاہئے([5]) *بابَرَکت راتوں خصوصاً شَبِ بَرَاءَت میں زیارتِ قُبُور افضل ہے([6]) *اِسی طرح بابَرَکت دِنوں مثلاً عید الفطر، بقر عید، 10 محرم، ذُو الحجہ کے ابتدائی


 

 



[1]...تِرمِذی، کتاب :جنائز، صفحہ: 275حدیث 1053۔

[2]...شَرْحُ الصُّدُور،الباب الثامن و الثلاثون...الخ، صفحہ:160۔

[3]... عا لمگیری،کتاب الکراہیۃ، الباب السادس عشر فی زیارۃ القبور...الخ،جلد:5، صفحہ:430۔

[4]...فتاوٰی رضویہ، جلد: 9، صفحہ: 523۔

[5]...فتاوٰی رضویہ، جلد: 9، صفحہ: 523۔

[6]... عا لمگیری،کتاب الکراہیۃ، الباب السادس عشر فی زیارۃ القبور...الخ،جلد:5، صفحہ:430۔