Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

Book Name:Saaray Oonchon Se Ooncha Hamara Nabi

  آپ کو دُھواں اُٹھتا ہوا نظر آئے، آپ فورًا سمجھ جائیں گے کہ کہیں آگ لگی ہوئی ہے۔ حالانکہ آپ نے آگ کو دیکھا نہیں، شعلے اُٹھتے دِکھائی نہیں دئیے، کسی نے آ کر بتایا نہیں، آپ نے صِرْف دُھواں دیکھا اور جان لیا کہ آگ لگی ہے۔ اِسی طرح جب ہم کہیں آگ جلتی ہوئی دیکھتے ہیں تو سمجھ جاتے ہیں کہ آگ ہے تو دُھواں بھی ہو گا، مثال کے طَور پر آج کل وہ دَور تو نہیں رہا، پِھر بھی اگر ہم گھر میں موم بتی جلائیں تو ذرا احتیاط کے ساتھ جلائی جاتی ہے کہ کہیں موم بتّی کی وجہ سے دِیوار کالی نہ ہو جائے، یعنی ہم سمجھتے ہیں، جانتے ہیں کہ آگ جلے گی تو دُھواں ہو گا۔ یعنی یہ 2پہلو ہیں؛ (1):دُھوئیں کو دیکھ کر آگ کو پہچان لیا، اسے کہتے ہیں: دلیلِ لمّی۔ (2):دوسرا پہلو ہے: آگ کو دیکھ کر دُھوئیں کی پہچان کر لینا، اسے کہتے ہیں: دلیلِ اِنِّی۔

اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرما رہے ہیں:

تم سے خُدا کا ظہور، اس سے تمہارا ظہور                  لِمْ ہے یہ، وہ اِن ہوا، تم پہ کروڑوں درود

یعنی: اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! رَبِّ کریم نے آپ کو ایسا بےمثال اور باکمال بنایا ہے کہ آپ کی شانیں پڑھیں تو رَبّ کی توحید سمجھ آجاتی ہے اور رَبِّ رحمٰن کی توحید کو پُوری طرح سمجھ لیں تو آپ کی شان و عظمت سمجھ آجاتی ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! * یہ ہے حبیب اور خلیل کا فرق...! * یہ ہے حبیب اور کلیم کا فرق * حبیب اللہ اور رُوح ُاللہ کا فرق...!! حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام سے لے کر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام تک تمام انبیائے کرام علیہمُ السَّلام * اُونچی شانوں والے ہیں * اُونچے رُتبوں والے ہیں، مگر قربان جائیے! محبوبصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان کیا ہے؟ ان انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی ابھی رُوحیں بھی تخلیق نہیں ہوئی تھیں، اس سے پہلے ہی محبوبِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم