Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

اور نہ کسی مسلمان کو ملنے والی نعمت پر حَسَد کرتا ہوں۔ حضرت عبد اللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: ہاں! یہی وہ وَصْف (Quality) ہے جس نے آپ کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے! دِل کو پاک رکھنا، دِل میں کسی کا بغض و کینہ نہ آنے دینا، کسی سے حَسَد نہ رکھنا، کسی کے متعلق دِل میں میل نہ رکھنا جنّت میں لے جانے والا عَمَل ہے اور دوسری جانِب غور کیجئے کہ دِل میں بغض رکھنے والا، حَسَد کا سانپ دِل میں پالنے والا کیسا بدبخت ہے کہ بخشش و مغفرت سے مَحْرُوم رہتا ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے دِل صاف کر لیں، اگر کسی کے متعلق دِل میں کچھ میل ہے تو اسے نکال باہَر پھینکیں، کسی کے ساتھ ناراضی ہے تو دُور کر لیں، کسی رشتے دار کے ساتھ رَنْجِش چل رہی ہے، کسی بھی دُنیوی مسئلے کی بنا پر لڑائی ہے،   آپس میں دُوریاں ہیں تو انہیں مٹا دیں۔ تاجدارِ دو عالَم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو باطِل پر ہو اور جھگڑا چھوڑ دے، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے کونے میں گھر بنائے گا اور جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے  اُوپر والے درجے میں گھر بنائے گا۔([2])

اُمَّتِ محبوب کا یارَبّ بنا دے خیر خواہ                                                 نفس کی خاطِر کسی سے دِل میں میرے ہو نہ بَیْر([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3):تیسری بنیاد: سخاوت

پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی تیسری بنیاد سخاوت ہے۔ ایک مرتبہ


 

 



[1]...شُعَبُ الایمان، باب فی الحث علی ترک الغل و الحسد، جلد:5، صفحہ:264، حدیث:6605 ۔

[2]...ترمذی، کتابُ البر و الصِّلۃ، باب ماجاء فی المراء، صفحہ:484، حدیث:193ملتقطاً۔

[3]...وسائلِ بخشش، صفحہ:233۔