Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

اس پر اللہ پاک فرماتا ہے: اے فرشتو! گواہ ہو جاؤ...!! میں نے انہیں بخش دیا۔

فرشتے عرض کرتے ہیں: ان میں فُلاں بندہ بڑا بدکار ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: وہ ایسی  قوم ہے کہ جن کے پاس بیٹھنے والا بھی بدبخت نہیں رہتا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! جو اللہ پاک کا ذِکْر کرتے ہیں، نیک کام کرتے ہیں، ذِکْر و درود کی محفلیں سجاتے ہیں، یہ ایسے بلند رُتبہ ہیں کہ *ان کے پاس بیٹھنے والا چاہے کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو، اسے بھی بخشش و مغفرت نصیب ہو جاتی  ہیں*ان کی صحبت میں حاضِر ہونے والا بھی محروم اور بدبخت نہیں رہتا۔ جب یہ ذِکْر و درود کی محافِل سجانے والوں کا رُتبہ ہے تو وہ بلند شان والے اَوْلیائے کرام جنہیں صِرْف دیکھنے سے ہی رَبّ یاد آجاتا ہے، ان کی صحبت کا عالَم کیا ہو گا*ان کی خِدْمت میں حاضِری دینے والوں*ان سے محبّت کرنے والوں*ان سے نسبت رکھنے والوں کو کیا کیا برکتیں نصیب ہوتی ہوں گی۔

اللہ!اللہ! کیے جانے سے اللہ نہ ملے                                      اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

قادری ہونے کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پیروں کے پیر ہیں، ولیوں کے ولی ہیں۔   آپ کے ساتھ نسبت ملنا بڑی سعادت کی بات ہے۔ شیخ علی بن ہَیْتِیرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: کسی پِیر کے مُرید اتنے سعادت مند نہیں ہیں، جتنے سعادت مند غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مرید ہوتے ہیں۔ ([2])

خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوثِ اعظم کا      ہمیں    دونوں    جہاں    میں    ہے    سہارا    غوثِ    اعظم   کا([3])


 

 



[1]...مجمع البحرین، کتاب الاذکار، باب مجالس ذِکْر اللہ، جلد:4، صفحہ:192، حدیث:4520۔

[2]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار،ذکر فضل اصحابہ...الخ، صفحہ:192مفہوماً۔

[3]...قبالۂ بخشش، صفحہ:93۔