Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein
بولا:چلو میں بھی چلتا ہوں۔
اجتماع میں پہنچ کر اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زِیَارَت کی،بیان سُنا، اجتماع کے بعد اس لٹیرے نے نیکی کی دعوت دینے والے اس اسلامی بھائی کہا کہ میں اپنے گُناہوں سے سچی توبہ کر کے اَمِیْرِ اَہْلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے غوثِ اَعْظَم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کامُرید اور عطاری ہوگیا ہوں۔
چور ڈاکو آؤندے نیں نَمازی بن جاندے نے عاشِق لندن پیرس دے حاجی بن جاندے نے
مِٹھا مُرشِدْ ویکھو تقدیراں اے سنوار دا میرا پیر میرا پیر میرا پیر میرا پیر
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بہارِ شریعت (Bahar e shariyat) موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ الحمدللہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smart phone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے:بہار شریعت۔ *مولانا امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بہت اعلیٰ کتاب بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں * اس ایپلی کیشن میں بک مارک کی سہولت موجود ہے* فہرست موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ فہرست میں سرچ کا آپشن بھی موجود ہے* میٹر کو سلیکٹ کرنے، کاپی کرنے اور شئیر کرنے کا آپشن بھی موجودہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد