Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein
(6):چھٹی بنیاد: تکلیف دِہ چیز اُٹھانا
پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی چھٹی بنیاد ہے: راستے سے تکلیف دہ چیز اُٹھا دینا۔ یہ بھی بہت پیارا اور نیکیوں بھرا عَمَل ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: ایمان کے 70 سے کچھ زیادہ شعبے ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ شعبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنا ہے اور سب سے نچلا شعبہ راستے سے تکلیف دہ چیز اُٹھا دینا ہے۔ ([1])
بہت آسان عمل ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم یہ کام کر لیا کریں، راستے میں جا رہے ہیں، دیکھا کوئی پتھر پڑا ہے، کوئی کانٹا ہے، پھل کا چھلکا ہے، اندیشہ ہے کہ کوئی اس پر سے پھسل کر گِر سکتا ہے، اسے وہاں سے ہٹا دیجئے!
حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ایک شخص کسی راستے سے گزررہا تھا، اس نے اس راستے پر ایک کانٹے دار شاخ کو پایا تو اسے راستے سے ہٹادیا ، اللہ پاک کو اس شخص کا یہ عمل پسند آیا اور اس بندے کی مغفرت فرمادی۔([2])
ایک اور روایت میں ہے کہ ایک شخص راستے کے بیچ میں پڑی ہوئی درخت کی شاخ کے قریب سے گزرا تو اس نے کہا : خدا کی قسم! میں مسلمانوں کے راستے سے اسے ضرور ہٹادوں گا تاکہ وہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے تو اسے جنّت میں داخِل کردیا گیا۔ایک روایت میں ہے کہ میں نے ایک شخص کو جنت میں پھرتے ہوئے دیکھا کیونکہ اس نے راستے میں