Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein
*جس گھر میں بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے اس کی کفالت کرنے والے کی قیامت والے دن مدد کی جائے گی ۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو!بیٹیوں کی پرورش کرنا سعادت مندوں کا حصہ ہے اور بیٹیاں کل قیامت والے دن اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!جہنم سے آڑ بن جائیں گی۔ چنانچہ پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس کی بیٹی ہو وہ اسے اچھے طریقے سے ادب سکھائے، اچھی تعلیم دے اور اللہ پاک کی دی گئی نعمتیں اُس پر خرچ کرے تو یہ بیٹی اس کےلئےآگ سےآڑ اور رُکاوٹ بن جائے گی۔([2])اللہ پاک ہمیں بیٹیوں سے پیار کرنے، ان کے حقوق پورے کرنے، ان کی دلجوئی کرنے اور ان کی بہتر پرورش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اجتماع
پیارےاسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بے شُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اجتماع ہے *ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، اس میں تِلاوت، نعت، سُنتوں بھرا بیان، ذِکْر اور رِقَّت انگیز دُعا کروائی جاتی ہے *آپ بھی ہفتہ وار اجتماع