Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

کے کوئی ساتھ نہ ہوگا*سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تَہْلِیْل و تَسْبِیح وَ تَحْمِیْد پڑھے(یعنی لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ، سُبْحَان َاللہِ، اور اَلْحَمْدُللہِ کا ورد کرتا رہے) یہاں تک کہ سو جائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اسی پر اٹھتا ہےاور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اسی پر اٹھے گا *جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے:اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ یعنی تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا ہےاور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے *جب لڑکے اور لڑکی کی عمر 10سال کی ہو جائے تو ان کو الگ الگ سلانا چاہیے بلکہ اس عمر کا لڑکا اتنے بڑے (یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے) مردوں کے ساتھ بھی نہ  سوئے *لڑ کا جب حدِ شہوت کو پہنچ جائے تو وہ مرد کے حکم میں ہے *نیند سے بیدار ہو کر مسواک کیجئے * رات میں بیدار ہو کر تہجد ادا کیجئے تو بڑی سعادت کی بات ہے۔([1])

میں سو جاؤں یا مصطفےٰ کہتے کہتے                                                             کھلے آنکھ صَلِّ علیٰ کہتے کہتے

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ: 16 اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

سنتیں سیکھنے تین دِن کے لئے

رب کے در پر جُھکیں، اِلتِجائیں کریں         ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو

بابِ رحْمت کھلیں، قافلے میں چلو([2])

 اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:38ـ40۔

[2]...وسائل بخشش، صفحہ:670 ،671ملتقطًا۔