Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein
بھی اللہ پاک کے فضل سے عاشقانِ غوثِ پاک ہیں، یہ قادری سلسلے کی 8 بنیادیں ہیں: (1):ہر معاملہ قرآن و سُنّت کے مطابق (شرعی راہنمائی میں) کرنا (2):دِل کو بغض و کینہ وغیرہ سے پاک رکھنا (3):سخاوت (4):خیر خواہی (5):دوسروں کو تکلیف سے بچانا (6):راستے سے تکلیف دہ چیزیں ہٹانا (7):عفو و درگزر یعنی معاف کرنا (8):اور فقر یعنی علما و مشائخ کا ادب کرنا، پیر بھائیوں سے نیک سلوک کرنا، چھوٹوں پر شفقت کرنا اور دُنیوی جھگڑے چھوڑ دینا۔ ہمیں چاہئے کہ ہم یہ 8 کے 8 کام کیا کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فیضان نصیب ہو گا، آپ کے ساتھ نسبت مضبوط ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو راہِ طریقت میں بلند مرتبہ نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
بیٹی اللہ پاک کی نعمت ہے
پیارے اسلامی بھائیو!11اکتوبر کو دنیا بھر میں چھوٹی بچیوں کے متعلق دن منایا جاتا ہے ، آئیے اسی مناسبت سے اللہ پاک کی اس نعمت کا کچھ تذکرہ کرتے ہیں۔الحمد للہ! بیٹیاں اللہ پاک کی نعمت ہیں اور نعمت کے ملنے پر اللہ کا پاک کا شکر بجالانا چاہیے جبکہ اس نعمت پر ناراضی کا اظہار کرنا غیر مُسْلِموں کا طریقہ ہے۔صراط الجنان میں ہے:بیٹی پیدا ہونے پر غمی کا اظہار کرنا غیر مُسْلِموں کا طریقہ ہے ۔([1])
اگر کسی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو تو اسے ناراضی نہیں بلکہ خوشی کا اظہا رکرنا چاہیے کہ *جس گھر میں بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے فرشتے ان گھر والوں کو سلامتی کی دعا دیتے ہیں۔([2])