Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

میری بھی دُکان نہ جل جائے، چنانچہ جلدی سے بازار پہنچے، دیکھا کہ آپ کی دُکان سلامت ہے، دوسرے کئی لوگوں کی دُکانیں جل گئی ہیں۔ اب چونکہ آپ کی دُکان کو آگ نہیں لگی تھی، لہٰذا آپ نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ!

ابھی کہا ہی تھا کہ فورًا خیال آیا، یہ میں نے کیا کر دیا، میرا نقصان نہیں ہوا، یہ الگ بات ہے مگر مسلمان بھائیوں کا نقصان تو ہو گیا ہے، کیا میں مسلمان بھائیوں کے نقصان پر اللہ پاک کا شکر کر رہا ہوں، صِرْف یہ ایک معاملہ ہوا، دُکانوں کو آگ آپ نے نہیں لگائی تھی، نقصان آپ نے نہیں پہنچایا تھا اور آپ نے جو شکر کیا وہ بھی اپنی دُکان بچ جانے پر کیا تھا مگر اس الحمد للہ! کہنے میں چونکہ آپ کی توجہ مسلمان بھائیوں کے نقصان سے ہٹ گئی تھی، ان کا غم دِل میں نہیں آیا تھا، چنانچہ یُوں غلط موقع پر الحمد للہ کہنے وجہ سے آپ 30 سال آنسو بہاتے  اور توبہ کرتے رہے۔

اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! یہ تھے خیر خواہ...!! یہ تھے مسلمان بھائیوں کا بھلا چاہنے والے۔ ہم کیا ہیں؟ ہم تو بس اپنا فائدہ دیکھتے ہیں*اپنے گھر میں سکون ہے، بس خیر ہے، پڑوسی کی فِکْر ہمیں کیوں ہو گی*ہمارے گھر کھانا بنا ہے، کافی ہے، پڑوس میں کوئی بھوکا ہے تو ہماری بَلا سے، کاش! ہمارا یہ ذِہن نہ رہے، کاش! ہم دوسروں کا بھلا سوچنے والے بن جائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

(5):پانچویں بنیاد: تکلیف نہ دینا

پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی پانچویں بنیاد ہے: کَفُّ الْاَذٰی یعنی دوسروں