Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

نافرمانی کرنے والے ہلاک ہو گئے

اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! مسلمان ہر حال میں اللہ و رسول کے فرمان کا پابند ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: میری اور میرے لائے ہوئے دِین کی مثال ایسے ہے کہ گویا ایک شخص ہے، وہ اپنی قوم سے کہتا ہے: لوگو! ایک بڑا لشکر تمہاری طرف بڑھ رہا ہے، میں نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اے میری قوم! نجات کی کوشش کر لو! اب قوم کے 2گروہ ہو گئے (1):ایک گروہ نے تو اس شخص کی بات مان لی اور لشکر سے بچنے کا انتظام کر لیا (2):دوسرے گروہ نے بات نہ مانی، اس ڈرانے والے کا اِنکار کیا، اب کیا ہوا کہ لشکر پہنچ گیا اور اس نے انکار کرنے والوں کو تباہ و برباد کر دیا۔ پس یہ میری اطاعت کرنے والوں اور نافرمانی کرنے والوں کی مثال ہے (کہ جس نے میری فرمانبرداری کی، میرے لائے ہوئے دِین کا پیروکار ہوا، وہ ہلاکت سے بچ جائے گا اور جس نے میری نافرمانی کی، میرے لائے ہوئے دِین کو جھٹلایا، وہ تباہ و برباد ہو جائے گا)۔ ([1])

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے کتنی واضِح مثال ہے۔ *بعض دفعہ لوگوں کو فیشن سمجھ آتا ہے مگر شریعت سمجھ نہیں آتی *اپنی نفسانی خواہشات سمجھ آتی ہیں، دِینی باتیں سمجھ نہیں آتیں، یاد رکھ لیجئے! آج موقع ہے، ہمیں دِین و شریعت کو اپنا پیشوا بنا لینا چاہئے، اگر یہ موقع گزر گیا، حضرت ملک الموت عَلَیْہ ِالسَّلام  تشریف لے آئے، سانسیں اُکھڑ گئیں، رُوح نکل گئی، تب موقع نہیں ملے گا، اگر آج خواہشات ہی کے پیچھے چلتے رہے تو اللہ نہ کرے! قبر میں پھنس سکتے ہیں، پِھر ہلاکت ہی ہلاکت ہو گی۔ اس لئے آج موقع ہے، قرآن و


 

 



[1]...بخاری، کتاب الاعتصام ...الخ، باب الاقتداء...الخ،  صفحہ:1763، حدیث:7283۔