Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein
خِلافت کی اجازت حاصِل ہے مگر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ محبّت ہی کا یہ انداز ہے کہ آپ کسی اور سلسلے میں نہیں بلکہ صِرْف قادری سلسلے ہی میں بیعت فرماتے ہیں۔ الحمد للہ! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جامِع شرائط پیر ہیں، اگر آپ اب تک کسی کے مُرِید نہیں ہیں تو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرِید ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قادری سلسلے کا فیضان جاری ہو جائے گا۔
اَسیروں کے مشکل کُشَا غوثِ اعظم فقیروں کے حاجت رَوا غوثِ اعظم
مریدوں کو خطرہ نہیں بَحرِ غم سے کہ بیڑے کے ہیں ناخدا غوثِ اعظم
وہاں سر جھکاتے ہیں سب اُونچے اُونچے جہاں ہے ترا نقش پاغوثِ اعظم([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
سلسلہ قادریہ کی 8 بنیادیں
روایت ہے: حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے شہزادے شیخ عبدُ الرَّزَاق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: بیٹا! ہمارا یہ طریقہ (یعنی سلسلہ عالیہ قادریہ) ان (8باتوں) پر مبنی ہیں:(1):کتاب و سُنّت (2): دِل کی سلامتی (3):سخاوت (4): خیر خواہی (5): دوسروں کو تکلیف سے بچانا (6): راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا (7): اپنے مسلمان بھائیوں کی خطا معاف کر دینا (8): فقر و بےنیازی اختیار کرنا۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ سلسلہ عالیہ قادریہ کی 8 بنیادیں ہیں، یعنی جو بھی قادری ہے، جو بھی عاشِقِ رسول حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ اپنی نسبت مضبوط کرنا چاہتا