Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein
گرے ہوئے ایک درخت کو کاٹ دیا تھا جو لوگوں کو تکلیف پہنچا رہا تھا ۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسا پیارا پیارا عمل ہے۔ اللہ پاک ہمیں نیک کام اپنا لینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
(7):ساتویں بنیاد: معاف کرنا
پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی ساتویں بنیاد ہے: عفو و در گزر یعنی معاف کر دینا۔ کوئی ہمیں چاہ کر یا نہ چاہتے ہوئے تکلیف پہنچا بیٹھے، ہمارا دِل دُکھا بیٹھے تو چاہئے کہ اسے معاف کر دیا کریں۔ اس کی بھی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس شخص کے جِسْم کو کوئی تکلیف پہنچی اور وہ اسے (یعنی تکلیف پہنچانے والے مسلمان کو )معاف کردے تو اللہ پاک اس کے درجات بلند کردیتا ہے اور اس کے گناہ مٹا دیتا ہے۔([2])
(8):آٹھویں بنیاد: فقر
پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی آٹھویں بنیاد فقر ہے۔ اس جگہ فقر سے کیا مراد ہے، خُود حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بیان کر دیا، فرماتے ہیں: فقر 4چیزوں کا نام ہے: (1):مشائِخ (یعنی اَوْلیائے کرام، کامِل پیر اور عاشقانِ رسول علمائے کرام) کی عزّت کرنا، ان کی بےادبی سے بچنا (2):اپنے پیر بھائیوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا (3):چھوٹوں کو نصیحت کرنا، ان کے ساتھ خیر خواہی کرتے رہنا (4):دُنیوی جھگڑے چھوڑ دینا۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم الحمد للہ! قادری ہیں، اگر قادری سلسلے میں بیعت نہیں ہیں تو