Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

Book Name:Silsila Qadria Ki 8 Bunyadein

*غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:قیامت تک میرے دوستوں، مریدوں اور محبوبوں میں جو بھی ٹھوکر کھائے گا، میں اس کا ہاتھ پکڑ لوں گا۔([1])*ایک موقع پر فرمایا: اللہ پاک کی عزّت کی قسم! میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسے ہے، جیسے آسمان زمین پر ہے، اگر بالفرض میرا مرید بلند رُتبہ نہ بھی ہو تو کیا ہوا، میں تو بلند رُتبہ ہوں۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! قادری ہونے کے بہت فائدے ہیں *اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جو حضورِ غوث پاک سے تعلق رکھے گا نجات پائے گا *الحمد للہ! جو قادری ہیں، غوثِ پاک کی برکت سے رحمت کے سمندر میں غوطہ زَن رہتے ہیں([3])*حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے ساتھ نسبت کی برکت ہے کہ الحمد للہ! آپ کے مُرِیْدوں کو توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! مشورہ ہے کہ  اگر آپ کسی جامِع شرائط پِیر کے ہاتھ پر بیعت نہیں ہیں  اور ان برکات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہو کر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مریدوں میں شامِل ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت میں اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

مُرِیْدِیْ لَاتَخَفْ کہہ کر تسلی دی غلاموں کو                                          قیامت   تک   رہے   بے   خوف   بندہ   غوث ِ   اعظم   کا([4])

الحمد للہ! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ بھی قادِری سلسلے ہی میں بیعت فرماتے ہیں، ویسے آپ کو سہروردی، نقشبندی اور چشتی سلسلے  میں بھی بیعت و


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار،ذکر فضل اصحابہ...الخ، صفحہ:196۔

[2]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار،ذکر فضل اصحابہ...الخ، صفحہ:193۔

[3]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار،ذکر فضل اصحابہ...الخ، صفحہ:192-193 ملتقطاً۔

[4]...قبالۂ بخشش، صفحہ:93۔