Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

مشکلات ہیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی نے ہماری یہ مشکل آسان کر دی ہے۔ ہم نے صِرْف ضروری سامان لینا ہے، گھر سے نکلنا ہے اور فیضانِ مدینہ میں دارُ السُّنَّہ پر پہنچ جانا ہے *پِھر اس کے بعد جانا کہاں ہے؟ یہ دعوتِ اسلامی کے ذِمَّے*رہنا کہاں ہے؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمَّے*رفقائے سَفَر (یعنی سفر کے ساتھی) کون ہوں گے؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمّے*امیرِ قافلہ کون ہو گا؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمّے*سَفَر پر چلے گئے، اب وہاں کرنا کیا ہے؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمَّے۔ الحمد للہ! مدنی قافلوں کا ایک پُورا نظام بنا ہوا ہے*مدنی قافلے میں جا کر کیا کرنا ہے؟*فجر کے بعد کیا کرنا ہے؟*ظہر کے وقت کیا کرنا ہے؟*عصر کے بعد کیا کرنا ہے؟*نیکی کی دعوت کیسے دینی ہے؟*اپنی اِصْلاح کا سامان کیسے کرنا ہے؟*سیکھنا کیا ہے؟*سکھانا کیا ہے؟*اُٹھنا کب ہے؟*سونا کب ہے؟ پُورا جدول بنا ہوا ہے، عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے کا، اپنی اور دوسروں کی اِصْلاح کرنے کا ایک پُورا نصاب بنا ہوا ہے۔ ہم نے بَس ہمّت کرنی ہے، اپنا ضروری سامان لے کر فیضانِ مدینہ پہنچنا ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایک بہترین انداز میں راہِ خُدا میں سَفَر کی سَعَادت بھی نصیب ہو جائے گی اور اس ذریعے سے اپنی اور دوسروں کی اِصْلاح کا سامان بھی ہو جائے گا۔

بے عمل باعمل بن گئے خاص کر                                              آپ بھی دیکھ لیں قافِلے میں چلو

خوب ہوگا ثواب اور ٹلے گا عذاب                                            پاؤ گے بخششیں، قافلے میں چلو

بے شک اعمالِ بد اور اَفعالِ بد                                                           کی چھٹیں عادتیں ، قافِلے میں چلو([1]) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:672۔