Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

مدنی قافلہ خیر کا مجموعہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! مدنی قافلہ عِبَادت نہیں بلکہ عِبَادات کا مجموعہ ہے، نیکی نہیں، نیکیوں کا مجموعہ ہے، خیر نہیں بلکہ خیر اور بھلائیوں کا مجموعہ ہے۔ مدنی قافلے میں سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں*عِلْمِ دِین کا دَرْس دِیا اور سُنا جاتا ہے*دِینی بیانات کئے اور سُنے جاتے ہیں*اپنے اَعْمال کا جائِزہ لینے کا حلقہ لگتا ہے*نمازِ تہجد، اشراق، چاشت، اوَّابین اور نمازِ توبہ کے نوافل پڑھنے کی سعادت ملتی ہے*قرآنی سُورتیں یاد کی جاتی ہیں*فرض نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے*اور نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔

عِلْمِ دِین سیکھنے کا ذریعہ

پیارے اسلامی بھائیو! مدنی قافلہ عِلْمِ دِین سیکھنے اور سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ الحمد للہ! مدنی قافلے کی برکت سے*سنتیں سیکھنے کو ملتی ہیں*وُضُو*غسل*اور نماز کے ضروری مسائِل و احکام سیکھنے کو ملتے ہیں*قرآنِ کریم کی مختصر سُورتیں یاد کرنے کی سعادت ملتی ہے*تجوید و قراءَت سیکھنا نصیب ہوتا ہے، اور بہت کچھ ہے ایسا جو سیکھنے کی ہمیں حاجت ہے بلکہ بعض عُلُوم تو وہ ہیں جو ہر مسلمان پر سیکھنا فرض ہے، الحمد للہ! مدنی قافلے کی برکت سے وہ فرض عُلُوم سیکھنا بھی نصیب ہو جاتا ہے۔

بوڑھا رونے لگا

ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ راہِ خُدا میں سَفَر پر تھا، اس دوران مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا، اس میں غسل کے فرائِض سکھائے گئے۔ یہ سُن کر ایک