Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail
منانے کا اِعْلان فرمایا ہے، مدنی قافلہ دِینی کام ہے، نیکی کا کام ہے، نیک کام کرتے ہی رہنا چاہئے، البتہ! اس مہینے میں خصوصیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے سَفَر کریں گے۔ آپ بھی ماہِ مدنی قافلہ منائیے! خُود مدنی قافلے کے مُسَافِر بنیئے! اپنے عزیزوں، بیٹوں، بھائیوں، کزنوں اور دوستوں وغیرہ کو اس کی ترغیب دِلا کر سَفَر کروائیے! موبائِل پر، ایس ایم ایس کے ذریعے، واٹس ایپ کے ذریعے، بس جس سے جہاں ملاقات ہو، بات ہو، مدنی قافلوں کی ترغیب دِلاتے رہئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکی کی دعوت دینے کا ثواب ملے گا۔
بارہ مَہ کیلئے تیس دن کیلئے بارہ دن دے ہی دیں قافِلے میں چلو
سنّتیں سیکھنے تین دن کیلئے ہر مہینے چلیں قافِلے میں چلو
یاخدا ہر گھڑی رٹ ہو عطارؔ کی قافِلے میں چلیں قافِلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لئے جگانا
پیارے اسلامی بھائیو! خوف آخرت حاصل کرنے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصّہ لیجئے! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے: فجر کے لئے جگانا ۔ نمازِ فجر کے لئے جگانا آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنَّت ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی ایک تعداد ہے جو اس سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت لوگوں کو نماز فجر کے لئے جگانے کی ترکیب کرتی ہے۔ آپ بھی اس دینی کام میں حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!