Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

میں فرمایا: مَوْتُ غُرْبَةٍ شَهَادَةٌ یعنی سَفَر کی موت شہادت ہے۔ ([1])

گھر سے کہیں اچھا ہے مدینے کا مُسافِر                              یاں صبح وطن شام غریب الوطنی ہے

وضاحت:مدینے کے مسافر کی بھی کیا بات ہے...!! اس راستے کا مُسافِر ، گھر سے کہیں بہتر ہے، گھر  کا آرام اور  سہولیات، اس سفر کی غریب ُالوطنی اور سختیوں  پر نثار ہیں۔

میں مدنی قافلے کے ساتھ آیا ہوں

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک اپنی راہ میں سفر کرنے والوں پر خاص کرم نوازی فرماتا ہے۔حیدر آباد(سندھ، پاکستان) کا واقعہ ہے، ایک ماڈرن نوجوان تھا، اسے کسی اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت دی اور مدنی قافلے میں سَفَر کی ترغیب دِلائی۔ اس ماڈرن نوجوان کا ذہن بن گیا اور اس نے سچّے دِل کے ساتھ مدنی قافلے میں سَفَر کے لئے نام لکھوا دیا۔ خُدا کی قدرت کہ ابھی مدنی قافلے کے لئے روانہ نہیں ہوئے تھے، اس سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ اُس کے اَہْلِ خانہ میں سے کسی نے اسے خواب میں دیکھا، وہ ایک ہریالے باغ میں خُوش باش تھا ۔ خواب دیکھنے والے نے پوچھا: یہاں کیسے آئے؟ جواب دیا: دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے کے ساتھ آیا ہوں، اللہ پاک کا بڑا کرم ہوا، میری ماں سے کہنا میرا غم نہ کرے، میں بہت آرام اور سکون سے ہوں۔ ([2])

خلد میں ہو گا ہمارا داخلہ اس شان سے                             یارسولَ اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے([3])

پیارے اسلامی بھائیو! کیسی عظیم بات ہے...!! راہِ خُدا میں سَفَر کر لینے کے تو کیا ہی


 

 



[1]...ابن ماجہ،کتاب الجنائز، باب ماجاء فی من مات غریباً، صفحہ:258،  حدیث:1613۔

[2]...پل صراط کی دہشت، صفحہ:32۔

[3]...وسائلِ بخشش، صفحہ:421۔