Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

بُوڑھے میاں رونے لگے۔ روتے ہوئے بولے: میری عمر 70 سال ہو چکی ہے مگر مجھے غسل کے فرائِض کی معلومات نہ تھی، آج مدنی قافلے کی برکت سے مجھے غسل کے فرائض سیکھنے کو ملے۔ افسوس! مجھے تو یہ تک پتا نہیں تھا کہ غسل میں فرائِض بھی ہوتے ہیں۔ ([1]) 

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ایک بُوڑھے میاں کا حال نہیں ہے، ہمارے ہاں اس قسم کی بہت مثالیں مِل جائیں گی، ایک تعداد مسلمانوں کی ایسی ہے جنہیں وُضُو کے فرائِض اور سنتیں معلوم نہیں ہیں، نماز کے فرائِض و واجبات اور سنتیں معلوم نہیں ہوتیں اور بہت ساری ضروری بلکہ فرض معلومات انہیں نہیں ہوتیں، افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ان کا سیکھنے کا ذِہن بھی نہیں ہوتا۔ ہم مدنی قافلوں میں سَفَر کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! فرض عُلُوم بھی سیکھنے کو ملیں گے، سنتیں بھی سیکھنے کو ملیں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا اور آخرت کا بھلا ہو جائے گا۔

عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے سَفَر کا حکم

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ (پارہ:11، سورۂ توبہ:122)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو ان میں ہر گروہ میں سے ایک جماعت کیوں نہیں نکل جاتی تاکہ وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کریں۔

جنّت کا راستہ آسان ہو جاتا ہے

میرے نبی، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو


 

 



[1]...نیک بننے اور بنانے کے طریقے، صفحہ:8۔