Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail
المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 800 روپے میں قیمتاً طلب کیجئے! خود بھی پڑھئے! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم:تمام سرموں میں بہتر سرمہ اِثمد ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگاتا ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول ! *پتھر کا سرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں ہےاور *سیاہ سرمہ یا کَاجَل بقصدِ زینت(یعنی خوبصورتی کی نیت سے)مَرد کو لگا نا مکروہ ہےاور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں *سرمہ رات کو سوتے وقت استعمال کرنا سنّت ہے *سرمہ استعمال کرنے کے 3منقول طریقوں کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے: (1):کبھی دونوں آنکھوں میں 3، 3سلائیاں (2):کبھی سیدھی آنکھ میں 3سلائیاں اور اُلٹی آنکھ میں 2 (3):تو کبھی دونوں