Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail
ہوئے کہا: بھائی! پریشان نہ ہوں، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے تو کیا ہوا، آپ مایوس نہ ہوں، مُسَافِر کی دُعا قبول ہوتی ہے، آپ مدنی قافلے میں سَفَر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہتری ہو گی۔
ان کی سمجھ میں یہ بات آگئی، چنانچہ مدنی قافلے کے مُسَافِر بنے، دورانِ سَفَر اپنی اَمِّی جان کے لئے دُعائیں کرتے رہے، جب گھر لوٹے تو یہ دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی کہ ان کی والدہ کی آنکھوں کا نُور واپس آ چکا تھا۔ ([1])
چشمِ بِینا ملے سُکھ سے جینا ملے آؤ سارے چلیں ، قافِلے میں چلو
قافِلے میں ذرا، مانگو آکر دعا پاؤ گے نعمتیں، قافِلے میں چلو
پیارے اسلامی بھائیو!راہِ خُدا میں سَفَر کی اس کے عِلاوہ بھی بہت برکتیں ہیں، آپ بھی مدنی قافلے میں سَفَر کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!*بیماریاں دور ہوں گی*تنگدستیوں سے نجات ملے گی* رزق میں برکت نصیب ہو گی* دعائیں قبول ہوں گی* گھریلو ناچاقیاں ، ناجائز مقدمے بازیاں دور ہوں گی*نیک لوگوں کی صحبت ملے گی*سنتوں پر عمل کرنے، نیک بننے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن ملے گا* دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ الحمد للہ! 3 دِن، 12 دِن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے سَفَر کرتے ہی رہتے ہیں بلکہ اب تو کل یعنی 15 نومبر سے ماہِ مدنی قافلہ شروع ہو رہا ہے، یعنی امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 15 نومبر سے 15 دسمبر تک ماہِ مدنی قافلہ