Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail
عِلْمِ دین سیکھنے کیلئے چلتا ہے، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کی طرف راہ آسان کردیتا ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! عِلْمِ دِین سیکھنے کی خاطِر راہِ خُدا میں سَفَر کرنا کتنی فضیلت کا کام ہے۔ جنّت میں جانا آسان نہیں، اس کے لئے*نفسِ اَمّارہ سےمقابلہ کرنا پڑتا ہے *شیطان سےمقابلہ کرنا پڑتا ہے*خواہشات چھوڑنی پڑتی ہیں*اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے ہوتے ہیں*پھر جنّت میں پہنچنے کیلئے قیامت کی ہولناکیوں سے گزرنا*حِساب کتاب کا مرحلہ*پُل صراط...!! آہ! ہزار مشکلات ہیں جنّت کا راستہ آسان راستہ نہیں۔مگر قربان جائیے! جو عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے سَفَر کرتا ہے، اس کے لئے جنّت کا رستہ آسان کر دیا جاتا ہے۔
عِلْمِ دین نہ سیکھنا حسرت کا سبب ہے
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: روزِ قیامت سب سے زیادہ حسرت اس کو ہو گی، جسے دُنیا میں عِلْمِ (دِین) سیکھنے کا موقع ملا مگر اس نے نہ سیکھا۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! آج موقع ہے، وقت ہے، سانسیں چل رہی ہیں، ہم قیامت کی حسرت سے بچنے کا سامان کریں، مدنی قافلوں میں سَفَر کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین سیکھنا نصیب ہو گا۔
علم حاصل کرو جَہْل زائل کرو پاؤ گے راحتیں قافِلے میں چلو
سنّتیں سیکھنے تین دن کیلئے ہر مہینے چلیں قافِلے میں چلو([3])