Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail
بہت برکتیں ملیں گی*دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی سَعَادت ملے گی*صبح صبح نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا*آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، ان سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا *صبح صبح پیدل چلنے کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی*ایک اَہَم فائدہ یہ ہو گا کہ مسجد کی رونق بڑھ جائے گی، ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہم نے سردیوں میں نمازِ فجر کے لئے جگانا شروع کیا تو اتنے نمازی بڑھے کہ صحنِ مسجد میں شامیانے لگانے پڑ گئے۔ سُبْحٰنَ اللہ!
کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کے لئے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کے لئے جگایا کروں گا۔
دیپال پُور (ضلع اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: میرے چچا دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ تھے، لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا ان کا معمول تھا، صبح جلدی اُٹھ کر دُور دُور تک جاتے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگایا کرتے تھے، اس عادَت کی بنا پر سارے دیپالپور میں مشہور تھے، ایک مرتبہ فیصل آباد سے واپس گھر آرہے تھے، نمازِ عشاء کا وقت ہوا تو گاڑی روک کر نماز ادا کی اور دوبارہ سفر پر روانہ ہوئے، گاڑی اپنی رفتار سے جا رہی تھی، اچانک انہوں نے بلند آواز سے کلمہ پڑھا اور فرمایا: سب