Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

سے وہاں، وہاں سے یہاں سَفَر کرتے رہتے ہیں، روزِ قیامت انہیں حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کے پاس جمع کر دیا جائے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! راہِ خُدا میں سَفَر کرنے والوں کی کیا شان ہے...!! اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی یہ خصوصی شان ہے کہ آپ نے دُنیا میں اپنا کوئی بھی گھر نہیں بنایا تھا، ہمیشہ راہِ خُدا میں سَفَر کرتے رہتے تھے، لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتے رہا کرتے تھے، ایک مرتبہ کسی نے آپ سے پوچھا: اے اللہ پاک کے نبی عَلَیْہ ِالسَّلام ! آپ کا گھر کونسا ہے(جہاں آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں)؟ فرمایا: مسجد میرا گھر ہے۔ ([2])  یعنی میں زیادہ   وقت مسجد ہی میں گزارتا ہوں۔

چونکہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی یہ خصوصی شان ہے کہ آپ ہمیشہ راہِ خُدا میں سَفَر کرتے رہتے تھے، اس لئے فرمایا: جو اپنے دِین کی خاطِر یہاں سے وہاں، وہاں سے یہاں سَفَر کرتے رہتے ہیں، روزِ قیامت انہیں اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کا ساتھ نصیب ہو گا۔

پیارے اسلامی بھائیو! وہ اسلامی بھائی جو راہِ خُدا میں سَفَر کا ذِہن نہیں رکھتے، نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، حلال روزی کماتے ہیں، دیگر نیک کام کرتے ہیں مگر راہِ خُدا میں سَفَر کرنا ان کی ڈکشنری ہی میں شامِل نہیں ہے، وہ ذرا غور فرمائیں؛ راہِ خُدا کا مُسَافِر بننا کتنا ضروری اور اَہَم کام ہے۔

راہِ خُدا میں سَفَر کی نِرالی تاثِیْر

شیخ شِہابُ الدِّین سُہَرْوَرْدِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بلند رُتبہ ہستی ہیں، سلسلہ سُہَرْوَرْدِیّہ کے


 

 



[1]...  زہد لابن مبارک، صفحہ:416، حدیث:1513۔

[2]...مصنف ابنِ ابی شیبہ،کتاب الزہد،باب ما قالوا فی البکاء من...الخ،جلد:8،صفحہ:321،حدیث:187۔