Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail
کیسی پیاری جزاء ہے، کتنا پیارا انعام ہے، جو لوگ نمازِ اَوَّابِین پڑھتے ہیں، اُن کے لئے اللہ پاک نے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جنہیں دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔ اب یہ نمازِ اَوَّابِین ہوتی کیا ہے؟ اِشْراق چاشت کی نماز کونسی ہے؟ مدنی قافلے میں سَفَر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ان نمازوں کی معلومات بھی ہو جائیں گی اور ساتھ ہی ساتھ یہ نمازیں پڑھنے کی بھی سعادت مل جائے گی۔
بے عمل باعمل بن گئے خاص کر آپ بھی دیکھ لیں قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے:اِنَّ الدَّآلَّ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِهٖ یعنی نیکی کی راہ دِکھانے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔([1]) مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:نیکی کرنے والا، کرانے والا، بتانے والا (اور) مشورہ دینے والا سب ثواب کے مستحق (یعنی حَق دار) ہیں۔([2])
جب کسی کو نیکی کی دعوت دیں تو خود اس نیکی پر استقامت پانا آسان ہو جاتا ہے،بلکہ اگر کمزوری بھی ہو تو اس کے دُور ہونے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے،لِہٰذا مَدَنی قافلوں میں سَفَر کرنے سے نیکیوں پر نہ صرف استقامت نصیب ہوتی بلکہ ان میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے