Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

Book Name:Rah e Khuda Mein Safar Ke Fazail

پیشوا ہیں، آپ وہ ہستی ہیں کہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے آپ کے سینے پر ہاتھ رکھا، فرماتے ہیں: اس کی برکت سے میرا سینہ عِلْمِ لَدُنِّی (یعنی اللہ پاک کی جانِب سے عطا کردہ خاص عِلْم) سے بھر گیا۔ ([1])

شیخ شہابُ الدِّیْن سہروردی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: تہجد پڑھنے، روزے رکھنے اور نفل نمازیں پڑھنے کا دِل پر جو اَثَر ہوتا ہے، راہِ خُدا میں سَفَر کرنے کا بھی یہی اَثَر ہوتا ہے۔([2])

اللہُ اَکْبَر! کتنی عظیم بات ہے...!! تہجد پڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟*دِل سے گُنَاہوں کا میل دُھل جاتا ہے*دِل میں نُور آتا ہے*باطنی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں*نیکیوں کی رغبت بڑھتی ہے*گُنَاہوں سے نفرت ملتی ہے*باطِن اُجْلا اُجْلا چمک دار ہو جاتا ہے اور صُوفیائے کرام کے ہاں یہ بات بھی طَے ہے کہ تہجدکی نماز اور نفل روزے انتہائی تیزی کے ساتھ دِل کو پاک اور صاف کرتے ہیں، شیخ شہابُ الدِّین سہروری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرما رہے ہیں:*دِل کو پاک صاف*اُجْلا اُجْلا چمکدار بنانے میں جو تاثِیر تہجد میں ہے*جو تاثِیر نفل روزوں میں ہے*جو تاثِیْر نفل نمازوں میں ہے، وہی تاثِیْر راہِ خُدا کا مُسَافِر بننے میں بھی ہے، یعنی جتنی تیزی کے ساتھ تہجد کی برکت سے دِل صاف ہوتا ہے، اتنی ہی تیزی کے ساتھ راہِ خُدا کا مُسَافِر بننے سے بھی دِل صاف ہو جاتا ہے۔

دل کی کَلیاں کِھلیں قافِلے میں چلو                                                      رنج وغم بھی مِٹیں قافلے میں چلو

فضل کی بارِشیں، رَحمتیں نعمتیں                                                         گر تمھیں چاہئیں قافلے میں چلو([3]) 


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار، ذکر فصول من کلامہ...الخ، صفحہ:70۔

[2]...عوراف المعارف  ،باب   السادس عشر...الخ، صفحہ: 75بتصرف۔

[3]...وسائلِ بخشش، صفحہ: ۔