Ashiq e Rasool Pahaar

Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar

میرے قریب سے ذکرُاللہ کرنے والے کا گزر نہیں ہوا...!!ہم غور کریں کہ اس حوالے سے ہماری کیفیت کیا ہے۔کاش! ہم کثرت سے ذِکْر کرنے والے بن جائیں۔

لوگ تمہیں دِیوانہ کہیں

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:                            

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) (پارہ:22،سورۂ احزاب:41)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔

رسولِ اَکْرَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ کا ذِکْر اتنی کثرت سے کرو کہ لوگ تمہیں دیوانہ کہیں۔([1])

ذِکْر کرنے والوں کا ذِکْر ہوتا ہے

پارہ :2، سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ، آیت:152 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ (پارہ:2،سورۂ بقرہ:152)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تو تم مجھے یاد کرو،میں تمہیں یاد کروں گا۔

تفسیر نعیمی میں ہے: اس آیتِ کریمہ کا خُلاصہ یہ ہے*کہ اے لوگو! میرا ذِکْر کرو! اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ عالَم میں تمہارا چرچا ہو گا*تم مجھے اطاعَت سے یاد کرو! میں تمہیں رحمت سے یاد کروں گا*تم مجھے دُعا سے یاد کرو! میں تمہیں عطا سے یاد کروں گا*تم مجھے حمد وثنا سے یاد کرو! میں تمہیں نعمت سے یاد کروں گا*تم مجھے دُنیا میں یاد کرو! میں تمہیں آخرت میں یاد فرماؤں گا*تم مجھے راحت و آرام میں یاد کرو! میں تمہیں مصیبت و بلا میں


 

 



[1]...مسند احمد، مسند ابی سعید الخدری، جلد:5، صفحہ:189، حدیث:11971۔