Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
خُدا، پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں مقبول ہو، یہ خود بھی بابرکت ہے، اس سے نسبت رکھنے والی چیزیں بھی بابرکت ہیں اور ہمارے سردار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم چاہتے ہیں اور ترغیب دیتے ہیں کہ ان چیزوں کو بابرکت سمجھا بھی جائےاور ان سے برکت حاصِل بھی کی جائے۔
اللہ اللہ کرنے سے اللہ نہیں ملتا اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اُحُد شریف عاشِقِ رسول پہاڑ ہے، اسے عشقِ رسول کی برکت سے اور کیا کیا فضائِل نصیب ہوئے، سنیئے! پیارے نبی، مکی مدنی، محمد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اُحد جنتی پہاڑ ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا بات ہے، اُحُد شریف وہ مبارَک پہاڑ ہے، جو جنّت میں جائے گا۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: حدیث شریف میں ہے: جو جس کے ساتھ محبّت کرتا ہے، روزِ قیامت اسی کے ساتھ رہے گا، چونکہ اُحُد پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت کرتا ہے، لہٰذا یہ بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ جنّت میں جائے گا۔([2])
جس کے جلوے سے اُحد ہے تاباں معدنِ نور ہے اس کا داماں
ہم بھی اُس چاند پہ ہو کر قرباں، دلِ سنگیں کی جِلا کرتے ہیں([3])