Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
ہیں: مطلب یہ ہے کہ جیسے تھن سے نکلا ہوا دُودھ واپس تھن میں جانا ممکن نہیں، ایسے ہی خوفِ خُدا سے رونے والے شخص کا دوزخ میں جانا نَاممکن ہے۔([1])
لائِقِ نار ہیں مِرے اعمال التجا یاخُدا! کرم کی ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پہاڑ اللہ پاک کی نشانیاں ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! پہاڑ اللہ پاک کی نشانیاں ہیں۔ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر پہاڑوں کا بطورِ نعمت ذِکْر کیا گیا ہے، ایک مقام پر فرمایا:
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ(۶) وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًاﭪ(۷) (پارہ:30، سورۂ نبا:6-7)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ بنایا؟اور پہاڑوں کو میخیں۔
یعنی اے لوگو...!! ذرا غور تو کرو! وہی رَبُّ الْعَالَمِیْن قدرتوں والا خُدا ہے، جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا بنایا *پہاڑوں کو زمین کی میخیں بنا کر اسے جما دیا *تمہیں جوڑے پیدا کیا *رات اندھیری بنائی کہ تم آرام کر سکو *دِن کو روشن کیا کہ تم روزی روٹی کا اتنظام کر سکو *پِھر تمہارے اُوپَر سات مضبوط آسمان بنائے *ایک نہایت چمکتا چراغ (یعنی سُورج ) بنایا *بادلوں سے زور دار پانی برسایا *اس کے ذریعے تمہارے لئے اناج، پھل اور سبزیاں وغیرہ اُگائیں۔ ان سب نعمتوں میں غور کرو! اور جان لو کہ اللہ ہی تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، وہ ایک رَبّ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ ہے، نہایت قدرتوں والا ہے، آج اُس رَبِّ عظیم کے انعامات کو پہچان لو...!! اس کے حُضُور شکر کے لئے جھک جاؤ...!!