Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
یاد فرماؤں گا*تم مجھے مجاہدہ (یعنی نیکیوں میں کوشش) سے یاد کرو! میں تمہیں ہدایت سے یاد کروں گا*اے لوگو! تم کہو: یَا رَبِّی (اے میرے رَبّ)، میں کہوں گا: عَبْدِی (اے میرے بندے) *تم کہو: میں گنہگار ہوں، میں کہوں گا: میں غَفَّار(یعنی بہت بخشنے والا) ہوں۔([1])
حدیثِ قدسی میں ہے، اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے: بندہ میرا ذِکر کرتا ہے، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اگر وہ دِل میں مجھے یاد کرے، میں اسے اکیلا ہی یاد کرتا ہوں، اگر وہ مجمع میں مجھے یاد کرے میں اس سے بہتر مجمع میں (یعنی فرشتوں کے سامنے) اُسے یاد کرتا ہوں۔ ([2])
حضرت عمران بن حُصَین رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:کیا تم میں سے کوئی روزانہ احد پہاڑ کے برابر عمل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ؟ صحا بۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم نے عرض کیا:یارسول َاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! روزانہ احد پہاڑ کے برابر عمل کرنے کی طاقت کون رکھ سکتاہے ؟ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا :تم میں سے ہر ایک اس کی طاقت رکھتا ہے۔عرض کیا:یارسول َاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! وہ کیسے؟ فرمایا :سُبْحَانَ اﷲِ، لَااِلٰہ اِلَّااﷲُ، اَلْحَمْدُﷲ ِ اور اَللہُ اَکْبَرُ کہنا احد پہاڑسے زیاد ہ عظمت والا ہے ([3])
مانندِ شمع تیری طرف لو لگی رہے دے لطف میری جان کو سوز و گداز کا([4])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد