Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر کے چلیں گے تو راہِ عِلْمِ دِین میں چلنے کا ثواب ملے گا *اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مخلوقات حتی کہ دریا کی مچھلیاں بھی دُعا کریں گی۔آئیے آاپ کی ترغیب کے لئے آپ کو ایک مدنی بہار سناتا ہوں:
ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے:میں گُناہوں میں اس قدر گِھرا ہوا تھا کہ مجھے اپنی زِندگی کے قیمتی لَمْحات کے برباد ہونے کا اِحْسَاس تک نہ تھا، ایک دن میں ہوٹل میں بیٹھا تھا کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی میرے قریب آئے اور گرم جوشی سے مُصَافَحہ کرنے کے بعد کہنے لگے:پیارے بھائی باہَر چوک دَرْس ہو رہا ہے۔ آپ چند منٹ عِنَایَت فرما دیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں نیکیوں کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔ میں ان کی خوش اَخلاقی و ملنساری سے متاثّر ہو کر فوراًان کے ساتھ چل پڑا۔ ہوٹل کے باہَر ایک اسلامی بھائی فیضانِ سنّت سے دَرْس دے رہے تھے، دوسرے اسلامی بھائیوں کی طرح میں بھی دَرْس سننے میں مصروف ہوگیا،دَرْس سُن کر میرا دِل چوٹ کھا گیا، میں نے صِدْقِ دِل سے توبہ کی اور اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کر لی، جس کی بدولت سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سَفَر نصیب ہونے لگا، بالآخر ہوٹلوں کی زِیْنَت بننے والا نوجوان چوک دَرْس کی برکت سےآج اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کے ساتھ مَسْجِد میں رات بَسَر کرنے والابن گیا۔([1])
عطائے حبیبِ خدا دینی ماحول ہے فَیضانِ غوث و رضا دینی ماحول
سَنور جائے گی آخرت ان شاء اللہ تم اپنائے رکّھو سدا دینی ماحول([2])