Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
آپ کسی چیز کو خاطر میں نہ لائے، ہمّت کی، اللہ پاک پر بھروسہ کیا، سب کچھ چھوڑا اَور ملکِ شام جا کر گوشہ نشین ہو گئے، پھر اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا، اپنے قُرْب کے دروازے آپ کے لئے کھول دئیے گئے اور آپ کو ولایَت کا بلند رُتبہ عطا کیا صِدِّیْقِیَّت وِلایَت کا سب سے بُلند رُتبہ ہے اور امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی صِدِّیْقِیَّت کے رُتبے پر فائِز ہوئے۔
سچ ہے انسان کو کچھ کھو کے ملا کرتا ہے آپ کو کھو کے تجھے پائے گا جُویا تیرا
وضاحت:یعنی انسان کو رُتبہ ہمیشہ قربانی دے کر ہی ملتا ہے، جو اللہ کریم کی معرفت، اس کے قرب کا طلب گار ہو، اسے خود کو فراموش کرنا ہی پڑے گا، تب ہی یہ مرتبہ نصیب ہو گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک ہمیں بھی امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فیضان نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: دَرْس
پیارے اسلامی بھائیو! خوفِ خُدا و فکرِ آخرت حاصِل کرنے، خُود کو گُناہوں سے بچانے، سنّتوں کا پابند بننے، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام درسبھی ہے،درس دینا یا سننا نیک اعمال (رسالہ) میں سے ایک نیک عمل بھی ہے آپ بھی اس میں شِرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین سیکھنے کا موقع ملے گا * مسجد درس میں شرکت کرنے کی صورت میں اتنی دَیْر مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا *نیک صحبت میں بیٹھنا نصیب ہو گا *گھر سے ہی