Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
وضاحت: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کے جلووں سے نہ صرف احد پہاڑ منور ہو گیا بلکہ اس کا دامن نور کی کان بن گیا، ہم بھی اس چاند (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم )پر فدا ہو کر اپنے پتھر دل کو گناہوں کی گندگی سے صاف شفاف کر نا چاہتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! اُحُد پہاڑ کو مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت ہوئی، اسے کیسے کیسے فضائِل نصیب ہو گئے، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے دِل میں عشقِ رسول بڑھائیں، محبّتِ رسول میں دِن بہ دِن اِضَافے کی کوشش میں لگے رہا کریں۔ عشقِ رسول میں اِضَافہ کیسے ہو گا؟ *ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کثرت سے کیا کیجئے! *سیرتِ مصطفےٰ پڑھا کیجئے! *عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہا کیجئے! *سنتیں سیکھنے اور سکھانے کے لئے، نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں کے مُسَافِر بنا کیجئے! *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنتوں پر عَمَل کیا کیجئے! اور ایک اَہَم بات کہ کثرت سے درودِ پاک پڑھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو تا چلا جائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ پاک اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے۔([1])
ذاتِ والا پہ بار بار دُرود بار بار اور بے شمار دُرود
رُوئے اَنور پہ نور بار سلام زُلفِ اَطہر پہ مُشکبار دُرود([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد