Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
گا: اے میرے پروردِگار! میرے پاس کیاہے جومیں تجھےدوں؟اللہ پاک ارشادفرمائےگا:اگر تیرےپاس سونے کا پہاڑ ہوتا تو کیا تو جہنم سےرہائی کےبدلے میں دےدیتا؟وہ عرض کرے گا: ہاں۔ اللہ پاک ارشادفرمائےگا:تونےجھوٹ بولا، میں نےدنیامیں تجھ سے سونے کے پہاڑ سے بھی آسان چیز کا مطالبہ کیاتھا،میں نےتجھ سے کہا تھا کہ *اگر تو مجھے پکارے گا تو میں تیری دُعا قبول کروں گا*مجھ سےمغفرت طَلَب کرےگاتو تجھےبخش دوں گا اور *اگرمجھ سے سوال کرےگاتوعطا کروں گا لیکن تو پیٹھ پھیرکر بھاگتا رہا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم زندہ ہیں، دُنیا میں موجود ہیں، ابھی ہمارے پاس عَمَل کا موقع ہے، چاہئے کہ ہم اس زندگی کو غنیمت جانیں اور خُوب خُوب نیکیاں کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی! گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی!
میں پانچوں نمازیں پڑھوں با جماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!
دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت رہوں باوضو سدا یاالٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو! 14 جمادَی الاُخْریٰ کو یومِ امام غزالی ہے، آئیے! حُصُولِ برکت کے لئے آپ کا کچھ ذِکْرِ خیر کر اور سُن لیتے ہیں: