Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
اے عاشقانِ رسول! اَلْحَمْدُ للہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے:Klam-e-Raza(کلامِ رضا)۔اس ایپلی کیشن میں امامِ اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مشہورِ زمانہ نعتیہ مجموعہ حدائقِ بخشش کو حروفِ تہجی کی ترتیب پر شامل کیا گیاہے *اس ایپلی کیشن میں اپنے مطلوبہ کلام کو سرچ (search) کرنے *مخصوص کلاموں کو آڈیو (Audio) وڈیو(Vedio) میں سننے دیکھنے *اور پسندیدہ کلاموں کو فیورٹ(Favorite) کر کے الگ سے مخفوظ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ *اس ایپلی کیشن میں مَدَنی چینل (Madani Chanal) کے پروگرام نغماتِ رضا (جس میں حدائقِ بخشش کے منتخب کلاموں کی شرح بیان کی گئی ہے اس) کوشامل کیا گیا ہے *مکمل کلام یا منتخب شعر کو سوشل میڈیا (Social Media)پر باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔اس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنےدل کو اللہ پا ک کے آخری نبی رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبت سے منور کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد (تقریباً 8:15 منٹ پر )اِنْ شَآءَ اللہُ