Book Name:Ashiq e Rasool Pahaar
کی بینائی کے لئے لگائے جانے والے سرمہ کا سب سے بڑا حصہ ہیں۔
اللہ پاک ہمیں بھی عِشقِ رسول کی ایسی لذّت اور ایسے پاک جذبات نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک اور بات پر بھی غور فرمائیے! بظاہِر بےجان نظر آنے والا پہاڑ اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبت کرے تو بابرکت ہو جاتا ہے، پھر بتائیے! *کیا غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت نہیں کرتے تھے؟* کیا داتا علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت نہیں تھی؟*خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ *بابا فرید رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ * اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ *مولانا نعیم الدین مراد آبادی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ*مفتی امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ *قطبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ *مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ *اور دیگر بزرگانِ دین*اولیائے کرام*کیا ان سب کو دوجہان کے آقا، سب کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت نہیں تھی؟ ضرور تھی، خدا کی قسم! یہ سب عاشق رسول تھے بلکہ یہ حضراتِ عالی وقار لوگوں کو محبتِ رسول کے جام بھر بھر کر پلانے والے تھے، اگر اُحُد پہاڑ بابرکت ہو سکتا ہے تو کیا یہ اولیائے کرام بابرکت نہیں ہوں گے؟ پھر دیکھئے! بلند شان والے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت کی نسبت اُحُد پہاڑ کو ہوئی، بابرکت اُحُد پہاڑ ہوا لیکن حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس پہاڑ پر اُگنے والے درخت کے پتوں کو کھانے، ان سے برکت حاصِل کرنے کا حکم دیا۔ معلوم ہوا جو محبوبِ