Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
ہمیں پتا ہے؟ جب ہمیں یہی نہیں معلوم کہ سُود کہتے کسے ہیں، پِھر ہم اس سے بچیں گے کیسے؟*ہمارے ہاں شراکت پر بھی کاروبار ہوتے ہیں، شراکت (Partnership)کی شرائط کتنی ہیں؟ کون کون سی ہیں؟ کس کس کو معلوم ہیں؟ اپنے دِل میں غور فرما لیں*شراکت (Partnership) میں منافع کی تقسیم کیسے ہو گی؟ کس کے حصّے میں کتنے فیصد مال آئے گا؟ اس تعلق سے اسلامی قوانین کیا ہیں؟*ہم آرڈر (Order) پر مال تیار کرواتے ہیں، اسے بیع سَلَم کہا جاتا ہے، اس کے احکام کیا ہیں؟ *بیعانہ جو ہم ادا کرتے ہیں، اس کی حیثیت کیا ہے؟*سودے پر سودا کرنا نَاجائِز ہے، اس کا مطلب کیا ہے؟*اَجِیْر (ملازم یعنی Employ)کے حقوق کیا ہیں؟ مُسْتَاجِر (Employerیعنی جو مُلازِم رکھ رہا ہے اس) پر کیا کیا ذِمَّہ داریاں آتی ہیں؟ اس کے احکام و مسائِل کیا ہیں؟ معذرت کے ساتھ...!! لوگ بڑی بڑی فیکٹریاں چلا رہے ہوتے ہیں، بڑی بڑی کمپنیاں لے کر چل رہے ہوتے ہیں، کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے مگر یہ باتیں معلوم نہیں ہوتیں، یہ مت سمجھئے گا کہ یہ بہت گہری عِلْم کی باتیں عرض کر رہا ہوں، کاروباری آدمی کے لئے یہ بنیادی باتیں ہیں۔ یُوں سمجھ لیجئے کہ جو کاروبار کرتا ہے، چھوٹی سی دُکان چلاتا ہے یا انٹرنیشنل کمپنی کا مالِک ہے، اسے یہ باتیں تو انگلیوں کے پَوروں پر یاد ہونی چاہئے...!! مگر افسوس! ہمارے ہاں اکثریت کو یہ باتیں معلوم نہیں ہوتیں۔
اچھا...!! عجیب بات ہے، ہم نے نماز نہیں سیکھی، اس کا کہیں نہ کہیں احساس بھی ہوتا ہے، وُضُو نہیں سیکھا، اس کا احساس بھی ہوتا ہے ، لوگ امام صاحِب سے مسائِل پوچھ رہے ہوتے ہیں*امام صاحِب میں کلی کرنا بُھول گیا تھا، وُضُو ہو گیا یا نہیں ہوا؟*نماز کی تیسری رکعت میں بھول کر بیٹھ گیا تھا، اب کیا حکم ہے؟*سُورۂ فاتحہ میں بھول گیا تھا، اب کیا حکم ہو