Book Name:Duniya 4 Logon Ki Hai
گا؟*سرمہ ڈالا تھا، روزہ بچ گیا یا ٹوٹ گیا؟لوگ یہ سُوال امام صاحِب سے پوچھ رہے ہوتے ہیں مگر دُکان کے متعلق سُوال کون کرتا ہے؟ کاروباری مشکلات سے متعلق سُوال کون کرتا ہے؟ نہیں پوچھتے لوگ۔ گویا یہ ذہن بنا ہوا ہے کہ دِین صِرْف نماز، روزے اور حج کا ہی نام ہے۔ ہاں! یہ سچ ہے*نماز دِین کا ستون ہے*روزہ دِین کا بنیادی رُکن ہے*حج دِین کا بنیادی رُکن ہے*زکوٰۃ دِین کا بنیادی رُکن ہے مگر دِین بس یہیں تک مَحْدُود ہے، ایسا نہیں ہے۔ دِین حاکِم ہے*ہماری ذات پر بھی حاکِم ہے*ہمارے گھر پر بھی حاکِم ہے*ہماری دُکان پر بھی حاکِم ہے*ہمارے ٹھیلے پر بھی حاکِم ہے*ہماری فیکٹری پر بھی حاکِم ہے، ہر جگہ، ہر ہر معاملے میں دِین اور بس دِین ہی کا حکم چلے گا۔ الله پاک فرماتا ہے:
اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِؕ- (پارہ:12، سورۂ یوسف:40)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: حکم تو صرف اللہ کا ہے۔
حکم اللہ پاک کا چلے گا، اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا چلے گا۔ لہٰذا یہ احکام ہمیں سیکھنے چاہئے!
پِھر اس کے ساتھ ساتھ*مال خرچ کیسے کرنا ہے؟ یہ بھی سیکھنا ہو گا*کس جگہ مال خرچ کرنا فرض ہے؟*کہاں واجب ہے؟*کہاں حرام ہے؟مختلف صُورتیں بنتی ہیں، یہ سب کچھ بھی ہمیں سیکھنا ہے۔ جو بندہ یہ اَحْکام سیکھ لیتا ہے، پِھر اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے، اس کے مطابق عَمَل کرتا ہے، پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: فَهَذَا بِاَ فْضَلِ المَنَازِلِ یہ بندہ افضل رُتبے والا ہے۔
احکامِ شَرْع پر مجھے دے دے عمل کا شوق پیکر خلوص کا بنا یاربِّ مصطَفٰے!([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد